0

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جمرود کا خاتون پرنسپل کو فوری طور پر تبدیل کی جائے، سیدکبیر آفریدی

 جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر تحصیل جمرود میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جمرود بازار میں 14 اگست کے دن باقاعدہ طور پر ڈانس پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا ان کے ویڈیوز بنائی گئی ہیں اور واٹس ایپ گروپس میں وائرل ہو گئی ہے منتخب نمائندوں نے بھی اپنی آنکھیں بند کی ہیں جو باعث تشویش ہیں ان خیالات کا اظہار جمرود پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی اتحاد جمرود کے صدر سید کبیر، زوان کوکی خیل اتحاد صدر اشفاق آفریدی نے کیا اس موقع پر جے یو آئی جمرود کے عہدیداران، قومی مشران و کشران کثیر تعداد میں موجود تھے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے گرلز سکول میں مرد حضرات کے داخلہ پر پابندی کے باوجود پرنسپل صاحبہ کا شوہر سکول ٹائم میں گرلز سکول میں گھومتا پھرتا ہے جوکہ غیرقانونی اقدام ہے۔سکول میں کیک کٹائی تقریب میں مرد کلاس فور ملازمین نے بھی شرکت کی تھی جسمیں ہمارے بچیوں کو بھی شامل کی گئی تھیں اسطرح کی اقدام کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اس سے معاشرے میں بے حیائی پھیلتی ہے اس سکول اور کالج میں ہماری بچیاں پڑھتی ہیں جن مقامی استانیوں نے ڈانس پارٹی کی مخالفت اور احتجاج کی تھیں ان کو سکول پرنسپل صاحبہ نے معطلی اور تنخواہیں بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جائے ورنہ نا ختم ہونے والے احتجاجی مظاہرے شروع کرنے اور قانون کو بھی اپنے ہاتھ میں لینے پر مجبورہوجائے گے۔ منتخب نمائندگان اور محکمہ تعلیم بھی اس پر نوٹس لیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں