0

پی ٹی آئی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ کے اجرا کیلئے تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) تحریک انصاف حکومت کی تین سالوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کے لئے 26 اگست کو وفاق اورصوبوں میں تقریبات کا فیصلہ کرلیا گیا، اسلام آباد میں تقریب سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے، لاہور میں وزیراعلی عثمان بزدار تقریب سے خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق  تحریک انصاف نے حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر وفاق سمیت صوبوں میں چھبیس اگست کو تقریبات کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب، سندھ، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے دارلحکومتوں میں بھی 26 اگست کو تقریبات ہوں گی، وزیراعظم عمران خان 26 اگست کو اسلام آباد میں مرکزی تقریب سیخطاب کریں گے، وفاقی وزرا اور پارٹی کے اہم رہنما تقریب میں شریک ہوں گے۔ تقریب میں تین سالہ پرفارمنس رپورٹ جاری کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی حکومت کی تین سالہ کامیابیوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کریں گے۔لاہور میں پنجاب حکومت کی تقریب سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار خطاب کریں گے، عثمان بزدار تقریب میں پنجاب حکومت کی تین سالہ پرفارمنس رپورٹ جاری کریں گے، تحریک انصاف نے عاشورہ کے پیش نظر تین سالہ تقریبات کو موخر کیا تھا، اب یہ تقریبات چھبیس اگست کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں