0

کابل ایئرپورٹ کے قریب بھگدڑ، 7 افراد ہلاک

کابل (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ کے قریب بھگدڑ سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک چھوڑنے کے خواہشمند ہزاروں افراد اب بھی کابل ایئرپورٹ کے باہر جمع ہیں اور اسی دوران بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا۔بھگدڑ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس سے قبل امریکہ نے اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ کی طرف آنے سے روک دیا ہے۔ سفارتخانے نے کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے داخلی دروازوں پرامریکیوں کو سیکیورٹی خطرات درپیش ہوسکتے ہیں اس لیے امریکی شہری کابل ایئر پورٹ کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں۔امریکی وزیر دفاع کے مطابق امریکیوں کو ایئرپورٹ جاتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور امریکیوں پر طالبان کے تشدد کی رپورٹس علم میں ہیں۔ترجمان امریکی پینٹا گون نے کہا تھا کہ افغانستان سے 2 ہزار 500 امریکی شہریوں کو نکالا جا چکا ہے۔ کابل ایئر پورٹ میں مغربی ممالک کے ہزاروں فوجی بھی موجود ہیں۔ مغربی ممالک کے فوجیوں کا تحفظ بھی کررہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں