0

  صوبائی حکومت کا لو کل گورنمنٹ ایکٹ میں تر میم کا اعلان۔

صوبائی حکومت کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گر ین سگنل دیدیا۔

صوبا ئی (مانند نیوز ڈیسک) حکومت نے بلدیاتی انتخابات نچلی سطح اختیارات اپنے پاس رکھ کر بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے   لو کل گور نمنٹ ایکٹ میں ترمیم‘خیبر پختونخوا حکومت کا بلدیاتی انتخابات نچلی سطح اختیارات اپنے پاس رکھ لینے کا اعلان صوبا ئی حکومت کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گر ین سگنل دیدیا۔صوبائی حکومت کا بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرا نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبائی حکومت نے لو کل گور نمنٹ ایکٹ میں تر میم کو حتمی شکل دی گئی ہے۔صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات نچلی سطح اختیارت اپنے پاس رکھ لینے کا اعلان کر تے ہو ئے لو کل گور نمنٹ تر میمی ایکٹ گزشتہ رو زصوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔تر میمی مسودہ کیمطابق خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں نچلی سطح تک منتقل اختیارات واپس لیتے ہوئے اپنے پاس رکھ لئے ہیں۔بلدیاتی انتخابات دو مر احل میں ہو نگے۔بلدیاتی ایکٹ کی شق 79 کی ذیلی شق 1 میں 1 (اے) کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت ویلج و نیبر ہوڈ کونسل اور تحصیل چئیرمین انتخابات علیحدہ علیحدہ کرانے کی تجویز دی گئی ہے،بلدیاتی ایکٹ کی شق 81 میں ترمیم تجویز کی گئی ہے جس کے مطابق تحصیل چیرمین عہدہ خالی ہونے کی صورت میں تحصیل کونسل کے پاس چیئرمین کے انتخاب کا اختیار نہیں ہوگاتحصیل کونسل چئیرمین کا انتخاب حکومت براہ راست کرے گی۔حکومت کسی بھی آفیسر کو تحصیل کونسل چئیرمین کے اختیارات تفویض کر سکتی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں