0

چترال میں جغور اور ہینجول سڑک کی پحتگی کا افتتاح

چترال (گل حماد فاروقی) چترال سے منتحب رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے جغور میں دواشش اور ہینجول سڑک کی پحتگی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر علاقے کے لوگ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔سابق ناظم سجاد احمد نے کہا کہ یہ ہمارا دیرینہ مطالبہ تھا کیونکہ بارش اور برف باری میں اس سڑک پر جانا نہایت مشکل تھا  اور اب ایم این اے چترالی کی کوششوں سے یہ سڑک تعمیر کیا جائے گا۔اس موقع پر علاقے کے عوام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے جنہوں نے سڑک کی افتتاح کے موقع پر ایک تقریب بھی منعقد کرائی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا چترالی نے کہا کہ میں نے کافی جدو جہد کرتے ہوئے چترال کے محتلف سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کیلئے پندرہ کروڑ روپے وفاق سے منظور کروایا ہے اور ارندو سے لیکر بروغل تک جہاں ضروری ہو لنک روڈ اور محتلف دیہات تک رسائی کی سڑکوں کی بھی فرش بندی کی جائے گیانہوں نے کہا کہ میں اپنے عوام کا بے حد مشکور ہوں جن کی ووٹ کی بدولت میں قومی اسمبلی کا دوسری مرتبہ رکن منتحب ہوا۔ اور میں اپنے عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے بساط سے بڑھ کر عوام کی خدمت کروں گا۔ انہوں نے کہا عمران خان کا دعوی ہے کہ وہ ملک میں جنگلات کی کمی کو پورا کرتا ہے مگر اس کے پارٹی کے اپنے سینئر رہنماء جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہے جو قابل افسوس ہے۔مولانا چترالی نے پڑوسی ملک افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں طالبان ن کافی علاقے قبضے میں لے لئے اور ان کا رویہ بھی اس مرتبہ نہایت مناسب اور میانہ روی کا ہے۔ طالبان اگر افغانستان میں شرعی نظام نافذ کرنے میں کامیاب ہوئے تو اس کے اثرات ہمارے ملک پر بھی پڑیں گے۔عوامی اجتماع سے اظہار خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اخونزادہ رحمت اللہ نے کہا  یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا مگر ابھی تک اس میں اسلام نافذ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اس ملک میں مکمل طور پر شرعی نظام نافذ نہیں ہو ہمارا نجات مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریعت میں تمام لوگوں کی حقوق کی حفاظت کی ضمانت ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ وطن عزیز میں اسلامی شریعت نافذ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے کیونکہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا۔ جلسہ سے سابق ضلعی ناظم مغفرت شاہ نے بھی اظہار حیال کیا اور انہوں نے ایم این اے چترالی کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کوششوں سے دواشش کا یہ سڑک پحتہ کیا جائے گا۔ مذہبی جماعت کے رہنماء فضل الرحمان نے رکن صوبائی اسمبلی پر تنقید بھی کی۔ کہ مولانا ہد ایت الرحمان نے بھی عوام سے ووٹ لیا ہے اور ان کو بھی چاہئے کہ وہ بھی اپنا فنڈ اس علاقے کی تعمیر و ترقی میں خرچ کرے۔ انہوں نے اراکین اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ درجہ چہارم  اور دیگر ملازمین کی تبادلوں اور بھرتی میں مشعول ہیں جو غلط ہے  اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ جتنی بھی ملازمتیں ہیں ان کو میرٹ کے بنیاد پر ہونا چاہئے تاکہ کسی کا حق تلفی نہ ہومولانا عبد الاکبر نے فیتہ کاٹتے ہوئے جغور دواشش  روڈ کا افتتاح کیا اس کے بعد انہوں نے ہینجول سڑک کا بھی افتتاح کیا اس ایک کلومیٹر سڑک کیلئے 84لاکھ روپے کا  لاگت آئے گا۔ علاقے کے لوگوں نے ان سڑکوں کی تعمیر کے آغاز پر نہایت خوشی کا اظہار کیا اور مولانا چترالی پر پھول اور مٹھائی نچاور کئے۔ علاقے کے عمائدین نے ان منصوبوں کیلئے دعا بھی مانگی اور مولانا چترالی کا شکریہ ادا کیا جو ان کادیرینہ مطالبہ پورا کرنے کیلئے تقریبا  ایک کروڑ روپے کا فنڈ فراہم کیا۔ اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں