0

پی ٹی آئی ویمن لیڈرز کی جانب سے ریسکیو 1122 ہری پور کی کارکردگی کو سراہنے کیلئے تقریب کا انعقاد ۔

ہری پور ( مانند  نیوز ڈیسک ) ٹی ایم اے ہال میں منعقد ہونے والی تقریب کا مقصد ریسکیو 1122 ہری پور کی مجموعی کارکردگی کو سراہنا تھا۔پی ٹی آئی ویمن لیڈرز کی جانب سے ریسکیو 1122 ہری پور کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شارق ریاض خٹک صاحب کو شیلڈ پیش کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔چند روز قبل ہزارہ موٹروے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچی کی پیدائش ہوئی تھی۔اسی سلسلے میں پی ٹی آئی ویمن لیڈرز کی جانب سے ڈیلیوری ایمرجنسی پر جانے والی خواتین میڈیکل ٹکنیشنز صبا آفریدی اور رضوانہ کو اعلیٰ کارکردگی پر شیلڈ پیش کی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں