0

شانگلہ اب بدل چکا ہے اب پلاسٹک پائپ پر ووٹ نہیں بکتا، شوکت یوسفزئی

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر محنت پارلیمانی امور و انسانی حقوق شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ شانگلہ اب بدل چکا ہے اب پلاسٹک پائپ پر ووٹ نہیں بکتا۔ پیسوں پر لوگوں کے ضمیر نہیں خریدے جاسکتے۔ اب مقابلہ ترقیاتی کاموں کا ہوگا عوام فیصلہ کرے گی کہ کون کتنا اقتدار میں رہا۔ اور عوام کے لئے کس نے کیا کچھ کیا۔وزیر اعلیٰ محمود خان 30 اگست کل کو ضلع شانگلہ کے علاقے پورن کا دورہ کریں گے جہاں خپل وزیراعلی کا تاریخی استقبال ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شانگلہ ٹاپ ہوٹل میں وزیر اعلی کے مجوزہ دورہ شانگلہ کی تیاریوں کے سلسلے میں بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلی کے سابق مشیر حاجی عبدالمنیم خان تحریک انصاف کے رہنماؤں حاجی سد یدالرحمان وقار احمد خان عبدالمولی نجیب اللہ شاہد خان۔روشن خان سید حاضر شاہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا کہ شانگلہ کو ماضی میں پسماندہ رکھا گیا۔ لوگوں نے صرف پلاسٹک پائپ دے کر خود کو اسمبلیوں میں پہنچایا انہوں نے کہا کہ شانگلہ کی ترقی سیاحت کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔موجودہ حکومت سیاحت کو ترقی دے کر مقامی لوگوں کے لیے روزگار پیدا کرنا چاہتی ہے وزیر اعلی محمود خان پسماندہ علاقوں پر فوکس کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 30 اگست کو وزیراعلی شانگلہ کا دورہ کریں گے ان کے دورے سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں رابطہ سڑکوں کا فقدان ہے اور سیاحتی مقامات تک رسائی کے زرائع بھی بہت کم ہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مجھے کوئی چیلنج نہ کرے میں کسی کا مقابلہ اس کی دولت اس کے اثاثوں سے نہیں کر سکتا تاہم میرا مقابلہ ترقیاتی کاموں میں کوئی کرنا چاہتا ہے تو سامنے آ جائے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کے دور میں تمام صوبے میں یکساں ترقی ہو رہی ہے اور انشائاللہ آب شانگلہ بھی پسماندگی سے نکلے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں