0

نوشہرہ میں خصوصی ڈسک کے قیام کا باقاعدہ افتتاح

پبی (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا GIZ کے تعاون سے خواتین کے مسائل کے حل کے لیے نوشہرہ کی تینوں تحصیلوں کے لیے خصوصی ڈسک کا قیام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نو شہرہ آصف علی نے نوشہرہ میں خصوصی ڈسک کے قیام کا باقاعدہ افتتاح کردیاافتتاحی تقریب کے شرکاء سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نو شہرہ آصف علی نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ Glz کے تعاون سے خواتین کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کرنے کے لئے نوشہرہ کی تینوں تحصیلوں کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی کے دفتر میں خواتین کے لیے خصوصی ڈسک یعنی الگ کاونٹر بنا دیے گئے ہیں اور ان کاونٹر پر حواتین سٹاف تعینات کردیا گیا ہے افتتاح کے پہلے روز 70 خواتین نے اپنے مسائل /شکایات درج کراوئی تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ایف اینڈ پی) مس وزیر نے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ اس خصوصی ڈسک کے قیام کا مقصد خواتین کے لیے اسانیاں پیدا کرنا ہے اس اقدام سے نوشہرہ کی خواتین کو باعزت طریقے سے اپنے مسائل کو درج کراسکے گی اور پھر انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا واضح رہے اس اقدام سے قبل نوشہرہ کی تحصیلوں میں خواتین کے لیے کھلی کچہری کا اہتمام بھی کیا جاتا تھا اب کھلی کچہری کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر نوشہرہ کی خواتین کو کھلی کچہری کا انتظار کیے بغیر اپنے مسائل کو ان خصوصی ڈسک سے حل کرواسکیں گی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں