0

کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں میں ایک اور حملہ ہوسکتا ہے، امریکی صدر

 واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں میں ایک اور حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،افغانستان میں ڈرون حملہ آخری نہیں تھا، ہم ہر اس شخص کو ڈھونڈ نکالیں گے جو دھماکے میں ملوث تھا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل ائیرپورٹ پر حملے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈرز نے مجھے بتایا ہے کہ اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران ایک اور حملہ ہوسکتا ہے لہذا کابل ائیرپورٹ پر موجود فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کی جان بچانے کے لیے جو ہوسکتا ہے کریں۔کابل میں امریکی قونصل خانے کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ حملے کے پیش نظر کابل ائیرپورٹ کے قریب تمام امریکی شہری فوری طور پر علاقہ چھوڑدیں۔دوسری جانب امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان میں ڈرون حملہ آخری نہیں تھا، ہم ہر اس شخص کو ڈھونڈ نکالیں گے جو دھماکے میں ملوث تھا، اس کے علاوہ افغانستان میں زمینی صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور اب بھی حملوں کا خطرہ ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں