0

یمن میں حوثی باغیوں کا فوجی اڈے پر حملہ، 30 جاں بحق

صنعا (مانند نیوز ڈیسک) یمن کے جنوبی علاقے میں سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحادی افواج کے فوجی اڈے پرحوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 30  اہلکار جاں بحق اور 60زخمی ہوگئے۔یمنی فوج کے ترجمان محمد النقیب کے مطابق یمن کے صوبے لحج میں واقع العند ملٹری بیس پر حوثی باغیوں نے میزائل اور ڈرون حملے کیے۔فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی اڈے پر ایک بیلسٹک میزائل صبح اس وقت داغا گیاجب وہاں فوجی اہلکار ورزش کر رہے تھے جس کے بعد پے در پے ڈرون حملے ہوئے۔حملے کے متاثرین کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 30 اہلکاروں کی موت کی تصدیق کردی گئی جبکہ 60 میں 13زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔الحج کے گورنر کے ترجمان نے حملوں کی ذمہ داری حوثی باغیوں پر عائد کی ہے تاہم حوثی جنگجووں کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ 2014 سے باغیوں اور سعودی سربراہی میں قائم اتحادی افواج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کرب ناک انسانی المیے نے جنم لیا ہے جس میں لاکھوں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں