0

اسلام آباد کے 7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹرجی 9 تھری کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، 8 گلیاں بند کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ سیکٹرجی سیون ٹوکی گلی نمبر54اور 56کو سیل کیا گیا، آئی 10 ٹوکی گلی نمبر9،جی 9 ٹو کی گلی نمبر1میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔انتظامیہ نے سیکٹر جی 9 ون، ای 11 فور اور آئی 10 فور کی متاثرہ گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں، متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن30 اگست سے تاحکم ثانی نافذ رہے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں