0

بدعنوانی میں ملوث ایس ایچ او ڈی آئی جی آفس کے اندر سے گرفتار

چارسدہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈی آئی جی مردان نے احتساب کی مثال قائم کر دی ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق کا بدعنوانی میں ملوث ایس ایچ او خان مائی چارسدہ  اسرار باچاکے خلاف مقدمہ درج۔ ایس ایچ او ڈی آئی جی آفس کے اندرسے گرفتار۔  مسماتہ (ش)سکنہ خانمائی نے ڈی آئی جی مردان کو تحریری درخواست دیتے ہوئے کہا کہ  سائلہ کے اوپر ایک آیف آئی آر درج ہوئی اور جب گرفتار ہوئی  تودوران جامہ تلاشی سائلہ سے   ایک لاکھ پچاس ہزار روپے نکلے    جوکہ ایس ایچ او نے تھانہ میں جمع کرنے کی بجائے خود رکھ لئے۔ جب سائلہ جیل سے واپس آئی اور  تھانے والوں سے پیسے مانگے تو انھوں نے بتایا کہ وہ ایس ایچ او کے پاس ہے ۔تین ماہ ہوگئے ہیں اور  ایس ایچ او نے پانچ ہزار اور چھ ہزار کرکے چتھیس ہزار روپے واپس کیے اور باقی ماندہ  رقم دینے میں ٹال مٹول کررہا  ہے۔ سائلہ اور ایس ایچ او کو ڈی آئی جی مردان نے  اپنے آفس میں روبرو پیش ہوکر چھان بین کے بعد ایس ایچ  او  مال مقدمہ میں خرد برد کا مرتکب پایا گیا اور اس کو اپنے دفتر کے اند رسے گرفتار کرواکر  اسکے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت پرچہ درج کرکے  اپنے ہی تھانہ  کے حوالات میں بند کر دیا۔ ڈی آئی جی مردان   نے انصاف اور خود احتسابی کی مثال قائم کردی صوبہ بھر کے دوسرے آفسران کو بھی ڈی آئی مردان کی طرح خود احتسابی  کی تقلید کرنی چاہئیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں