0

ہنگو، محکمہ فوڈ کا آشیاء خوردونوش کے دوکانوں پر چھاپے

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ فوڈ ناجائز منافع خوری کی تدارک،قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے آشیا ء خوردونوش کے دوکانوں پر چھاپے۔متعدد کو چالان وجرمانہ جبکہ بعض کو  نوٹسسز جاری کردی گئیں۔اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر  گلاب گل کے مطابق ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخواہ کیپٹن ریٹاڈ عبدالرحمن اور ڈپٹی کمشنر ہنگو سرمد سلیم اکرم کے ہدایات اور  ڈی ایف سی قاضی فداء الرحمان کے زیر نگرانی   ہنگو  کا علاقہ رائیساں بازار میں آشیا ء خوردونوش کے دوکانوں پر  اچانک چھاپے لگائے۔اس دوران کریانہ سٹورز،بیکرز،نانبائی اور دیگر درجنوں دوکانوں کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران گرانفروشی،کم وزن،نرخنامہ نہ رکھنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کر دئیے گئیں۔جبکہ بعض کو معمولی نوعیت کوتاہیوں پر تنبیہ نوٹسسز جاری کی گئی۔اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گلاب گل نے کہاکہ محکمہ فوڈ عوام کو معیاری اور مقررہ حکومتی ریٹس پر آشیا ء فراہم کر نے کے لئے کوشاں ہے۔ اس حوالے سے روازنہ بنیاد پر اشیائے خوردونوش کے دوکانوں کا معائنہ کیا جارہاہے۔انہوں نے واضع کیاکہ دوکاندار حضرات نرخنامے کی پاسداری کریں عدم تعمیل کی صورت میں کسی قسم رعایت نہیں برتی جائیگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں