0

حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،سینیٹر مولانا عطاءالرحمان

لوئیر دیر(نمائندہ مانند) جمیعت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاءالرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں حکومت اللہ تعا لیٰ کے اسرا اور اسٹبلشمنٹ کی سہارے چل رہی ہے ملک میں تاریخی مہنگائی نے عوام کو زندہ درگورکردیا عوام پریشان حال اور دل گرفتہ ہیں عمران خان اسٹبلشمنٹ کا مہرہ ہے عمران خان کی حکومت میں اچھے دنوں کی امید نہیں عمران خان کی حکومت میں ملک ترقی سے محروم اور پیچھے چلا گیا ملک کی ترقی کے لئے عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ناگزیر ہے جمیعت علما ء اسلام کے زیر اہتمام 14 اکتوبر کو پشاور میں مفتی محمود کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا جس میں لاکھوں لوگ شریک ہونگے مولانا محمد خان شیرانی اور مولانا گل نصیب کو جمیعت علماء اسلام سے نکال دئے گئے ہیں اب وہ قصہ پا رینہ بن چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے تیمرگرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب اور تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میں کا رکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کہا اس موقع پر صوبائی رہنما عبدالجلیل جان، صوبائی جنرل سیکرٹری عطاوالحق درویش، جمیعت علماء اسلام لوئر دیر کے امیر سراج الدین، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال ودیگر قائدین بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ اگر ملک بچانا ہے تو موجودہ حکومت کوگھر بھیجنا ہونگا موجودہ حکومت کو اسٹبلشمنٹ نے بین الاقوامی ایجنڈا کے تحت عوام پر مسلط کیا ہے انھوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت پاکستان خطہ میں تنہائی کاشکار چین سی پیک کے حوالے سے نا راض، انڈیا ہمارا پرانا دشمن جبکہ ایران کے ساتھ بھی ہما رے تعلقات اچھے نہیں مشرف نے امریکہ کے کہنے پر طالبان کو پاکستان سے بیدخل کئے تھے انھوں نے کہا کہ طا لبان کا افغانستان پر گرفت مظبوط اور جمیعت علماء اسلام پہلے بھی طالبان اور مجاہدین کی حمایت کرتے چلے ائی ہے جبکہ اب بھی طالبان کی حمایت کرتی ہے انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان طالبان کے حوالے درست پالیسی اختیار کریں انھوں نے کہا کہ خطے کی حالات تیزی کے ساتھ بدل رہے ہیں اور امریکہ زیادہ دیر تک اٖفغانستان میں نہیں ٹہرے گا اانھوں نے کہا کہ امریکہ کے فوجیوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دینے چاہئے تھی انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کی امیدوں کا مرکز ومحور بن چکا ہے ملک کو بچانے کے لئے عوام پی ڈی ایم کا بھر پور ساتھ دیں نھوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کی اٹھ سالہ حکومت کے باوجود عوام کی جمیعت علماء اسلام کے ساتھ وابستگی ختم نہ کرسکے انھوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام بلدیاتی انتخا بات میں بھر پور حصہ لے گی جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے تاہم حکومت کو رونا اور افغانستان کے حالات کا بہانہ بناکر بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کررہی ہے انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو بھر پور عوامی تائد وحمایت حاصل ہے اور کراچی میں پی ڈی ایم نے بھر پور طا قت کا مظا ہرہ کیا جوکہ مخالفین کی منہ پر طمانچہ ہے انھوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اسٹبلشمنٹ کا مہرہ ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں