0

شمالی وزیرستان کے بوراخیل مامیت خیل کا میرانشاہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان کے بوراخیل مامیت خیل نے میرانشاہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیو اور کورونا ویکسینیشن سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا مظاہرین نے حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے روڈ کو غیر معینہ مدت تک بند کرکے ٹریفک کیلئے رکاوٹیں کھڑی کردیں احتجاجی مظاہرے سے بوراخیل مامیت خیل قبیلے کے مشر ملک شہزاد خان، ملک ریمال خان،مامیت خیل بوراخیل کے ترجمان آزاد وزیر،ملک کریم اللہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہاکہ ہم نے حکومت سے بار بار فریاد کی ہے کہ ہمارا اراضی کا معاملہ حل کیا جائے لیکن اس کے باوجود حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہم نے تمام حکام بالا کو اراضی کے واقعے سے آگاہ کیا ہے مگر مسئلہ جوں کا توں ہے ہمیں یہ بات سمجھ نہیں آرہی کہ حکومت کس جرم کی سزا دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ داوڑ اور وزیر قبیلے کے مابین عرصہ دراز سے زمینی تنازعہ چل رہا ہے اسی معاملے پر مالی و جانی نقصان بھی ہوا ہے اُنہوں نے کہاکہ کئی دنوں سے احتجاجی کیمپ مرسی خیل نورک کے مقام پر لگایا ہے لیکن کوئی آفیسر نے آنے کی زحمت نہیں کی ہے اور نہ ہی ہماری فریاد کا نوٹس لیا ہے آج کا احتجاج ہمارا پرامن ہے اگر اس پر کچھ نہیں ہوا اور فریاد نہیں سنی گئی تو آئندہ احتجاج میں شمالی وزیرستان کی اہم شاہراہیں بند جبکہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے پھر اگر ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو ذمہ داری شمالی وزیرستان کی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں