0

نوشہرہ، رسالپور کینٹ بورڈ میں منعقد ہونے والے انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ کینٹ بورڈ کے انتخابات میں تحریک انصاف سمیت دیگر امیدواروں کو زبردست دھچکا پراچہ قوم نے وارڈ نمبر 2سے آزاد امیدوارکلیم الاسلام کی حمایت کا اعلان کر دیا جس سے کلیم الاسلام کی پوزیشن مستحکم تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قوم پراچہ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت سعود پراچہ منعقد ہوا جس میں پراچہ قوم کے نوجوانوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں نوشہرہ کینٹ انتخابات میں نوشہرہ کینٹ کے وارڈ نمبر 2پر آزاد امیدوار کلیم الاسلام کی حمایت کا اعلان کیا گیا جوکہ تحریک انصاف سمیت دیگر امیدوار وں کو کسی دھچکے سے کم نہیں ہے اور نوشہرہ کینٹ وارڈ نمبر 2پر آزاد امیدوار کلیم الاسلام کی پوزیشن واضح طور پر مستحکم ہو گئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں