0

خیبرپختونخوا حکومت کا تعلیم سے محروم بچوں کے لئے سیکنڈ شفٹ میں سکول شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم شہرام تر کئی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تعلیم سے محروم بچوں کے لئے سیکنڈ شفٹ میں سکول شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔سیکنڈ شفٹ کا اجراء کر رہے ہیں اور آج سے باقاعدہ کلاسز شروع کی جائیں گی۔پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا کہ جن سکولوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے وہاں طلبہ سیکنڈ شفٹ میں پڑھ سکیں گے۔ آؤٹ آف سکول بچوں کو بھی واپس سکول لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج سے 120 سکولوں میں شام کی کلاسز شروع کی جارہی ہیں۔ صوبے کے 16 اضلاع میں یہ کلاسز شروع کی جارہی ہیں۔ کوشش کی جارہی ہے کہ گرلز سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کریں۔سیکنڈ شفٹ کے لئے  704 آسامیوں کے لئے بھرتیاں کررہے ہیں۔ فی الحال موجودہ اساتذہ سے سیکنڈ شفٹ میں کام لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ نئے سکول بنانے میں وقت زیادہ لگتا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں