0

علم کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی میں متعلقہ حکام کامیاب نہیں ہوسکے

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے فروغ تعلیم کے دعووں اور تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود حصول علم کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی میں متعلقہ حکام کامیاب نہیں ہو سکے جس کا واضح ثبوت گورنمنٹ ہائی سکول جولگرام کی90×80 سا ئزکے محدود احا طے چودہ کمروں اور چار جستی شیلٹرپر مشتمل دو منزلہ بلڈنگ ہے اس تنگ وتاریک عمارت میں بیک وقت ہائی اور پرائمری سکول کی مختلف کلاسوں کے650بچے زیر تعلیم ہیں کھیل کود کی سہولت تو دورہماری نئی نسل کو سخت گھٹن کے ماحول کا سامنا ہے کئی دہائیاں قبل تعمیر ہونے والے اس سکول کے نہ صرف چاروں طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہو ئے ہیں جبکہ نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے بارش میں یہ سکول تالاب کا منظر پیش کرتا ہے سخت گرمی میں ننھے معصوم طلبا کاجستی چادروں سے بنے شیلٹرز کے نیچے بیٹھنا تنگ چھوٹے کمروں کا حبس اور بجلی کی ناقص صورت حال کسی عذاب سے کم نہیں ضلع ملاکنڈکے اس گاؤں جولگرام نے بڑے بڑے سیاستدانوں اور افسران پیدا کئے تاہم سکول کی حالت دیکھ کر اندازہ ہو تا ہے کہ یہاں کا کو ئی والی وارث نہیں ہے اسلئے یہاں کے غریب اور محروم طبقے کے سینکڑوں طلبا ء کسی مسیحا کے آنے کی آس میں تعلیم حا صل کرنے پر مجبور ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں