0

قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کا جامعہ خیرالمدارس کا دورہ

ملتان(مانند نیوزڈیسک)سابق وزیر اعظم اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کا جامعہ خیرالمدارس کا دورہ۔مولانا محمد حنیف جالندھری کی عیادت اور شیخ الحدیث مولانا یاسین صابر کی تعزیت کی۔موجودہ ملکی اور عالمی صورت حال پر تبادلہ خیال۔دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تازہ صورت حال اور اس کے پاکستان پر اثرات کا بھی جائزہ لیا۔عالمی برادری اور پاکستانی حکمرانوں کو افغانستان کی صورتحال پر حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرنے اور طالبان کو موقع دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ طالبان نے کسی قسم کے خون خرابے کے بغیر جس طرح افغانستان پر کنٹرول حاصل کیا وہ قابل تحسین ہے- دونوں رہنماؤں نے طالبان کی حکمت عملی کی بھی تعریف کی عالمی برادری کو نہ صرف یہ کہ طالبان کو موقع دینا چاہیے بلکہ ان کا ہرممکن تعاون بھی کرنا چاہیے۔یوسف رضا گیلانی اور مولانا جالندھری نے مشترکہ مطالبہ کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں