0

ہنگو پولیس نے لڑکی اغوا کا معمہ حل کردیا

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو پولیس نے لڑکی اغوا کا معمہ حل کر دیا، جدید خطوط پر انوسٹی گیشن پولیس کی تحقیقات کی روشنی میں ملزم پشاور سے گرفتار، ملزم محمف زبیر نے ورغلا پھسلا کر ٹل کی زبیدہ بی بی کو  آغوا کیا اور گھریلو ناچاکی پر گلا دبا کر مغوی کو قتل کر دیا، مرکزی ملزم کا تعلق ڈومیل بنوں سے ہے۔ڈی پی او اکرام اللہ خان کی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اکرام اللہ خان نے 7 ماہ قبل ٹل سے اغوائیگی کے واقع کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے۔ ڈی پی او آفس میں ڈی ایس پی ٹل سعادت خان، ایس ایچ او ٹل  فضل محمد خان اور تفتیشی انسپکٹر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکرام اللہ خان نے بتایا کہ گیارہ جنوری کو تھانہ ٹل میں زبیدہ بی بی کی اغوائیگی کی اطلاع رپورٹ درج کی گئی جس پر  ہنگو اور ٹل پولیس نے خصوصی ٹیمیں کے ذریعے جدید خطوط پر تحقیقات اور تفتیشی عمل جاری رکھا اس دوران ڈومیل بنوں میں ملزم زبیر کی گرفتاری کے لیے کاروائی کی گئی تو معلوم ہوا کہ ملزم پشاور میں کرائے کے مکان میں رہتا ہے اس دوران داؤد زئی تھانہ اور تھانہ متھرا کی پولیس کے تعاون سے ملزم کو پشاور سے گرفتار کیا گیا جس نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے مغوی زبیدہ بی بی سے شادی کی اور جب اسے پتہ چلا کہ  محمد زبیر پہلے سے شادی شدہ ہے تو ان کے درمیاں لڑائی معمول بن گئی اس دوران اس نے گلا دبا کر زبیدہ بی بی کو قتل کر دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان نے بتایا کہ مرکزی ملزم زبیر اور اس کے شریک ملزم اس کے والد کے خلاف  مقدمہ قتل اغوا اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ڈی پی او اکرام اللہ خان نے ڈی ایس پی ٹل سعادت خان،ایس ایچ او فضل محمد اور تفتیشی ٹیم کو بہترین انداز میں کیس ہینڈل کرنے پر انہیں شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ ہنگو پولیس جدید زاویوں سے جرائم کی بیخ کنی اور اندھے کیسز کو انجام تک پہنچانے میں کامیاب ٹہری ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں