0

شانگلہ ریسکیو 1122 نے ماہ اگست کے کارگردگی کی رپورٹ جاری کردی

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ ریسکیو 1122 نے ماہ اگست کے کارگردگی کی رپورٹ جاری کردی،اگست کے مہینے میں بھی معمول کے مطابق ریسکیو ڈیوٹی میں خدمات فراہم کیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ریسکیو1122 شانگلہ رفیع اللہ مروت کے مطابق ریسکیو1122شانگلہ نے ماہ اگست میں 124 تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کئیں، جس میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کے 17میڈکل کے82 گولی لگنے کے 2 واقعات ایمرجینسیزکو بروقت ریسپانس دی گئی ہیں۔مختلف حادثات میں 3 گاڑیوں کو ریکور کر دیاگیا۔فائیر ایمرجنسیز میں 3 کو بروقت رسپانس دی گئی ہیں۔ اسکے علاوہ ہسپتال ریفرل سروس میں شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 145مریضوں کو ٹیچننگ ہسپتالوں میں منتقل کردیے ہیں۔ماہ اگست میں مجموعی طور پر کنٹرول روم کو11196کالز موصول ہوئی ہے۔جس میں 7870غیر ضروری کالز 3202 ڈراپ کالز اور124 ایمرجینسی کالز موصول ہوئیں ریسکیو 1122 شانگلہ خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر شانگلہ رفیع اللہ مرو  کے سربراہی میں شب و روز عوام کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔شانگلہ کے عوام کسی بہی ایمرجینسی سے نمٹنے کیلئے 1122پر مفت کال کرکے 24 گھنٹے ریسکیو کے خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ رفیع اللہ مروت نے فیک کالز کے حوالے سے عوام الناس سے اپیل کرتے وہوئے کہا کہ فیک کالز کیوجہ سے ایمرجنسی کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہٰذا غلط کالوں سے گریز کیا جائے تاکہ ریسکیو جوان اپنی خدمات حسب معمول بااحسن طریقے سے سرانجام دے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں