0

ممکنہ بارشیں، سی اے اے نے کراچی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی میں ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے کراچی ایئرپورٹ پر بارشوں سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کردیا۔ایئرپورٹ کی حدود میں جہازوں کو محفوظ جگہ پر پارک کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ سی اے اے نے ہدایت کی کہ جہازوں کے ساتھ وزن باندھا جائے تاکہ طوفانی ہواؤں سے دیگر جہازوں سے نہ ٹکرائیں۔جہازوں کی محفوظ لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے برڈ شوٹرز تعینات کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں