0

ہنگو، اورکزئی محکمہ فارسٹ کا غیر قانونی لکڑیاں لے جانے والے گاڑیوں سمیت سمگلر گرفتار

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) اورکزئی محکمہ فارسٹ کا غیر قانونی لکڑیاں لے  جانے والے گاڑیوں سمیت سمگلر گرفتار،دفعہ 58,59 تحت چالان وبھاری جرمانہ عائد،ڈی ایف او ضلع اورکزئی نعمان خان وزیر اور ایس ڈی ایف او رینج جاوید الرحمان کی ہدایات پر بلاک آفیسر انچارج فارسٹ پیٹرول سکواڈ  اعتبار علی اپنے ٹیم کے ہمراہ رات گئے اور کزئی کا علاقہ چاپری فیروز خیل پر ناکہ بندی کے دوران غیر قانونی لکڑیوں کو سے بھاری  گاڑیاں اورکزئی سے خیبر سمگل کیے جارہے تھے۔کہ اس دوران  غیر قانونی لکڑیوں کو قبضے میں لیکر  سمگلروں کو گرفتار کر کے حراست میں لیا گیا۔جنکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے  زیر دفعہ 58,59 کے تحت چالان کر کے بھاری جرمانے عائد کر دئیے گئیں۔اس حوالے سے بلاک آفیسر اعتبار کاکہناتھاکہ ضلع اورکزئی میں  کسی کو جنگلات کی کٹائی اور غیر قانون طور پر لکڑیوں کی ترسیل کی  اجازات نہیں دی جائیگی۔چونکہ جنگلات قومی سرمایہ ہے۔اسکی حفاظت ہر شہری پر فرض ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس غیر قانون اقدامات کی تدارک کے لئے ضلع اورکزئی میں جگہ جگہ ناکہ بندیوں لگاکر  فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاران کو تعینات کیاگیا ہے۔جو دن رات متحرک ہوکر کام کر رہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں