0

ایف بی آر نے جولائی و اگست کے دوران 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، عمران خان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  ایف بی آر نے جولائی و اگست 2021 میں 850 ارب روپے اکٹھے کئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر انہوں نے بیان میں کہا کہمحاصل جمع کرنے کے حوالے سے اچھی خبرہے کہ ایف بی آر نے جولائی و اگست 2021 میں 850 ارب روپے اکٹھے کئے جو اسکے ہدف سے 23% زیادہ اور گذشتہ برس اسی عرصے کے دوران جمع ہونے والے محاصل میں 51% نمو کی علامت ہیں۔موجودہ شرح سے  5829ارب کی وصولیوں کا سالانہ ہدف باآسانی حاصل ہوجائیگا،انشااللہ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں