0

نوشہرہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی، 312 منشیات فروش گرفتار

پبی (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پولیس کا امن وامان کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ماہ اگست میں سماج دشمن عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پرمنظم اور بھرپورکاروائیاں۔192اشتہاری،312منشیات فروش گرفتار۔97 کلوگرام چرس،۔16کلوگرام آئس،11کلاشنکوف،210پستول اور ہزاروں کارتوس برآمد حکومتی احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ڈاکٹر محمد اقبال کے زیر قیادت نوشہرہ پولیس نے ماہ اگست کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کاروائیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی۔ملک وقوم کے تحفظ اور امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ماہ اگست میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف روزمرہ کی بنیاد پر 90 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے۔قتل،اقدام قتل اور دوسرے سنگین مقدمات میں مطلوب 192 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرلیا گیا۔نوجوان نسل اور معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والے منشیات فروشوں اور ڈرگ سمگلروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 312 منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔منشیات فروشوں کے قبضے سے97 کلوگرام چرس,05کلوگرام ہیروئن اور16کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔سرچ آپریشنز کے دوران 817مشتبیہ افراد کی چھان بین کی گئی۔معمولی نوعیت کے مقدمات میں 1551 افراد سے انسدادی کاروائیاں عمل لائی گئی۔جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کے دوران 11 کلاشنکوف،17 بندوق،210 پستول،3446 مختلف بور کارتوس برآمد کر لیے گئے۔ بغیررجسٹریشن غیر قانونی رہائش پزیر 70 افرادکے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر دیے گئے ہیں۔ امن وامان برقرار رکھنے اور مجرمان کی گرفتاری کیلئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں