0

سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ اسلام آباد میں اداکردی گئی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں قائد تحریک آزادی جموں وکشمیر سید علی شاہ گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ قومی اسمبلی کے گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ   تحریک حریت کے کنوینئر غلام محمد صفی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی،چیئر مین سینٹ میر محمد صادق سنجرانی،چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید خان، سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے شرکت کی۔ غائبانہ نماز جنازہ میں وفاقی وزرا، اراکین پارلیمنٹ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اعلیٰ افسران اور عملے کے ممبران بھی شریک ہوئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں