0

عوام اور پو لیس کے درمیان رابطے ہونا انتہائی ضروری ہے

پبی (نما ئندہ ) عوام اور پولیس کے درمیان رابطے ہونا انتہائی ضروری ہے منشیات پر قابو پانا پولیس صحافیوں اور عوام کا مشترکہ کام کرکے بدولت آسان ہیں علاقے میں قبضہ گروپ کے لئے کوئی رعات نہیں ہے ان کو جیل جانا ہوگا نوشہرہ پولیس ہر مظلوم کے ساتھ ہیں کسی ظالم کو کسی کا حق چھینے نہیں دینگے بلکہ ان کو معاشرے میں نشان عبرت بنا ئیں گے ان خیا لا ت کا اظہار ڈسڑکٹ پو لیس آفیسر نو شہرہ ڈاکٹر محمد اقبال نے تھانہ پبی میں کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ایس پی انو سٹی گیشن خان خیل خان ڈی ایس پی پبی روشن زیب خان اے ایس پی نو شہرہ کینٹ وقاص رفیق ڈی آر سی ممبران پبی پر یس کلب کے صحا فی نجمن تاجران سیاسی اور علاقہ مشران بھی مو جود تھے انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری کے ہدایات کی روشنی میں عوام رابطہ مہم کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر نو شہرہ ڈاکٹر محمد اقبال نے تھانہ پبی میں پبی سرکل کی سطح پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس مو قع پر سا بق نا ظم میاں نوید نے کہا کہ پبی میں قبضہ ما فیا گروپ نے عوام جینا حرام کیا ہے غریب اور بے سہارا خوا تین سے ذبر دستی اسٹام پیر انگو ٹھی لکیر ان کی جا ئیداد پر قبضے کر رہے ہیں پبی بازار میں سروس روڈ مکمل طور پر بند ہے مو لا نا نور الابرار نے کہا کہ چراٹ روڈ پر بڑی گا ڑیوں اور ٹریلر کی و جہ سے آئے روز حا دثات کی و جہ سے قیمتی جا نیں ضا ئع ہو تی ہیں ان کو اضا خیل چراٹ روڈ پر شفٹ کئے جا ئیں ون ویلنگ پر مکمل پا بندی عا ئد کی جا ئے افتحار علی شاہ نے کہا کہ اکبرپورہ کے اکثر سکو لوں مین سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہیں ان کوچیک کیا جا ئے مجیب الر حمن نے کہا کہ جلو زئی او علا قہ سپین خاک میں قبضہ گروپ کی مختلف گروپ سرگرم عمل ہیں جو ہر وقت کھلے عام اسلحہ کی نما ئش کر تے ہیں اور غریبوں کی زمینوں پر نا جا ئز قبضے کر تے ہیں دیگر مشران نے بھی علاقے کے ممسا ئل پیش کئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے مسائل سن کر موقع پر حل کرانے کے احکامات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا چیلنج آئس اور دیگر منشیات ہیں اس پر پو لیس صحا فی اور علا قہ مشران مل کر قا بو پا سکتے ہیں کہ ہم سب کو اس میں اپنا اپنا کردار ادا کریں ان موت کے سوداگروں کی نشان دہی پو لیس کو کیا کری انہوں نے کہا کہ دوسرا بڑا مسئلہ قبضہ گروپ ہے ضلع نو شہرہ میں کسی بھی قبضہ گروپ اور اسلحہ کی نما ئش کر نے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نر می نہیں کی جا ئے گی اور کسی کو غریب کی جا ئیداد پر قبضہ کر نے دینگے جہاں پر بھی قبضہ گروپ ہوں ان کی نشا ن دہی براہ راست مجھے کریں انہوں نے چراٹ روڈ پر ٹریلر گاڑیوں کی آمد رفت پر پا بندی عا ئد کر نے سروس روڈ کو تجا وزات سے صاف کر نے اور ون ویلنگ کر پر پا بندی عائد کر نے کی احکا مات بھی جا ری کئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے اکبر پورہ میں ٹریفک اہلکاروں کی تعیناتی اور چراٹ روڈ پر ہیوی ٹریفک کے پابندی کے احکامات جاری کر دئیے۔قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔قانون سے کوئی بالاتر نہیں قانون سب کیلئے برابر ہے۔سروس روڈ کو کلئیر کرنے اور پبی بازار کیلئے اضافی رائیڈر سکواڈ بھی تعینات کر دیا گیا۔SHOs کو بازاروں اور دوسرے مقامات پر CCTV کیمروں کی چیکنگ کے ہدایات جاری کر دئیے گئے۔PLC کیمٹیوں کو فعال بناکر باقاعدہ طور پر SDPOs کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے DRC ممبران سے بھی ملاقات کی اور انکے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہDRC کے قیام کا مقصد عام آدمی کو انصاف کی فوری اور مفت فراہمی ہے اور پبی DRC ممبران یہ بخوبی نبھا رہے ہیں جو کہ قابل ستائش ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرنے صحافی برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ میڈیا نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا اور معاشرے میں اپنی مثبت رپورٹنگ سے ہمیشہ پولیس کا ساتھ دیکر جرائم کی نشاندہی اور کنٹرول کرنے میں اپنا بھرپور رول ادا کیا ہے۔DRC ممبران،انجمن تاجران،سیاسی و علاقہ مشران اور صحافی برادری نے پولیس کے ساتھ ہر فورم پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے تھانہ پبی میں جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا اور مسجد کی تعمیر کا افتتاح کیا۔SHO پبی کو کام جلد از جلد اپنی نگرانی میں کرانے کے ہدایات جاری کئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں