0

نوشہرہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرزویلفیئر ایسوسی ایشن سٹاف کی سراپا احتجاج

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرزویلفیئر ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت کی جانب پبلک ہیلتھ کے اپریشنل سٹاف کی 24گھنٹے ڈیوٹی کے فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج،مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے مطالبات درج تھے مظاہرین نے اپنے دفتر نوشہرہ مردان روڈ سے ہوتے ہوئے پریس کلب  تک احتجاجی ریلی نکالی بعدازاں پریس کلب نوشہرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ کے صوبائی صدر اسد خان، جنرل سیکرٹری احسان اللہ، سینئر نائب صدر مرجان علی، سینئر نائب صدر اشفاق خان کہا کہ حکومت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں آپریٹر، پمپ آپریٹر وال مین اور چوکیدار کی پوسٹیں ختم کرکے ان تما م ملازمین کی معاشی قتل کر رہے ہیں جس نے اس ادارے کی ترقی، خوشحالی اور بقا کی خاطر دن رات ایک کرکے اپنا اور اپنے بچوں کے مستقبل کو داو پر لگا دیا تھا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تمام پوسٹوں کو ختم کرکے صرف ایک پوسٹ آپریٹر کم چوکیدار کر دیا تھا اب آپریٹر کی پوسٹ بھی ختم کر دی گئی ہے انہوں نے کہا آپریٹر کم چوکیدرا کی قانوناً ڈیوٹی 8گھنٹے ہے لیکن ظلم کی انتہا دیکھیں کہ پبلک ہیتھ میں چوکیدار سے 24گھنٹے ڈیوٹی لی جاتی ہے اپریشنل سٹاف میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوتے ہوئے بھی وہی سکیل 3میں ہی ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں جو کہ سراسر ظلم ہے انہوں نے کہا کہ پرویز خان خٹک جب اس صوبے کے وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے ان ملازمین کیلئے اپرگریڈیشن کی تھی جو کہ ملازمین کیلئے ایک اچھا اقدام تھا انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ کے ہوتے ہوئیاس ادارے کی تمام تر ذمہ داریاں WSSPکے حوالے کرنا پبلک ہیلتھ کے غریب ملازمین کو بیروزگار کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم خیبر پختونخواہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے تمام ظالمانہ فیصلے واپس لیں جو پبلک ہیلتھ کے غریب ملازمین کے حق میں نہ ہو انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے بھی مطالبہ کیا کہ وہ آپریٹر، پر قنداس اور دیگر پوسٹوں کے خاتمے کے فیصلے کو واپس لیں بصورت دیگر ہم راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں