0

جمرود، شیر خان خیل ملک بجڑ کے ساتھ اراضی میں ہم برابر حصہ دار ہیں، ڈاکٹر شاہ خان خاندان

  جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تپہ شیر خان خیل سے تعلقرکھنے  والے  مشران ملک ڈاکٹر شا خان شیر خان خیل،ملک ڈاکٹر ضابط خان شیر خان خیلاور  محمد ہارون شیر خان خیل نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیشن اراضی شیر خان خیل کی مشترکہ اراضی ہے جس میں ہمارے غلام قادر خاندان کا نصف حصہ ہے اس لیے ان اراضی پر قبضہ ہر گز برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اراضی پر عدالت میں کیس جاری ہے اس لیے عدالت کے فیصلے تک انتظار کی جائے،ہمارے خاندان کا امین خان خاندان کے ساتھ اراضی میں نصف حصہ ہے اس لئے مشترکہ اراضی پر تعمیرات سے پہلے ہمیں اعتماد میں لیا جایا کرے ورنہ ہر نتائج کی ذمہ دار ملک شیر خان خیل بجڑ پر عائد ہوگی۔ اور ان اراضی تنازعوں پر مورچے بناکر فائرنگ نہ کی جائے اور نہ امن وامان کی صورت حال کو خراب کرے۔ جمرود میں متنازعہپر تعمیرات اور  زمینوں پر  قبضے کے خلاف پولیس کی آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیوں کہ اراضی تنازعوں پر ہر روز فائرنگ ہوتی تھی جس کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال خراب  ہو گئی تھی  اس لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر و پولیس کی آپریشن کا فیصلہ درست تھا ان تنازعوں میں کئی افراد جان بحق جبکہ کئی زخمی ہوچکے تھے جن کے خلاف آپریشن ناگزیر ہوچکا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں