0

کمشنر پشاور ڈویژن کا جلوزئی ہاوسنگ اسکیم میں تجاوزات کے حوالے سے اجلاس

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت جلوزئی ہاوسنگ اسکیم میں تجاوزات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ہا ؤسنگ عثمان علی شاہ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن اسسٹنٹ کمشنر پبی ثانیہ صافی کلکٹرPHA حامد گگیانی اور  دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو بتایا کہ جلوزئی ہاؤسنگ اسکیم 9995 کنال پر مشتمل ہے جس میں سے 4 سو کنال پر ہاوسنگ اسکیم سے قبل رہائشی مکانات ہے جو کہ بغیر پلاننگ کے بنائے گئے ہیں اور اس کی وجہ سے پوری ہاوسنگ اسکیم کا ڈھانچہ متاثر ہورہا ہے انتظامیہ کی جانب سے کئی بار کوشش کی گئی تاہم رہائشیوں کی بڑی تعداد اور ان کے احتجاج کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشہ کے پیش نظر  آپریشن نہیں ہوسکا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کلکٹر PHA کو سروے کرنے اور پرانے رہائشیوں کے لئے اراضی کے مطابق معاوضہ طے کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کو بھرپور اپریشن کے زریعے تجاوزات ختم کرنے کے احکامات جاری کیے  آپریشن سے قبل متاثرین کو معاوضے کی ادایگی کرنے اور مذااکرات کی ہدایات جاری کئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا کہناہے کہ جلوزئی ہاوسنگ اسکیم کی اصل شکل کی بحالی کیلئے تمام تر تجاوزات کا خاتمہ نہایت ضروری ہے تاہم قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کو معاوضہ ان کے قانونی اراضی کے مطابق ادا کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں