0

مانسہرہ، کار کو حادثہ، ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق

مانسہرہ (مانند نیوز ڈیسک) قلندر آباد انٹرچینج کے قریب کار کے حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ضلع مانسہرہ میں قلندر آباد انٹرچینج کے قریبہری پور سے مانسہرہ آنے والی آلٹو کار ٹائر پھٹنے کے باعث روڈ کے ساتھ دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔کار میں سوار عادل ملک، اس کی پھوپھی مسمات(ش) پھوپھی کی 8 سالہ بیٹی، عادل ملک کی چار دن کی نومولود بچی اور گاڑی ڈرائیور عزیر موقع پر ہی چل بسے،لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں