0

آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کا سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS نے سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال سے ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا، سید علی گیلانی کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سید علی گیلانی کشمیر پر بھارتی قبضے کے بڑے مخالف اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے علم بردار تھے۔انتقال کے وقت سید علی گیلانی کی عمر 92 سال تھی اور 12 برس سے انہیں بھارتی فوج نے گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔ آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر جی ایم جٹ ، ممبران کور کمیٹی و دیگر ذمہ داران نے تعزیتی اجلاس میں مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔ آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں