0

پاکستان اب حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے، پرویز خان خٹک

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان اب حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے وزیر اعظم عمران خان کو ملک اور قوم کی خاطر سخت فیصلے کرنے پڑے کیونکہ نواز شریف اور زرداری نے ملک کو بے دردی سے لوٹا لیکن اگر عوام ان دونوں کرپٹ سیاست دانوں کو لانا چاہتے ہیں تو وہ ان کا اپنے آپ سے ذیادتی ہوگی سی پیک منصوبے سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی اور یہ رشکئی کے مقام پر اکنامک زون کا قیام عمل میں آیا رشکئی اکنامک زون کا انفرسٹرکچر مکمل ہونے کے بعد مزید کارخانے بھی لگے گے اور ان کارخانوں میں لاکھوں ٹییکنیکل اور نان ٹیکنیکل افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے جس سے اس صوبے کے بیروز گار نوجوانوں کو ان کے دہلیز پر روزگارمہیا ہوگا انہوں نے کہا کہ میں اس ضلعے کے سیاست دانوں کو چیلج کرتا ہوں کہ کہ جتنا ترقیاتی کام میں نے کیا ہے کوئی مائی کا لعل کرکے دیکھائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ پریس کلب میں پروگرام،، میٹ دی پریس،،سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نوشہرہ پریس کلب کے صدر مشتاق احمد پراچہ، جنرل سیکرٹری شہنشاہ نے نوشہرہ پریس کلب سے وابستہ صحافیوں کو درپیش مسائل اور میڈیا کالونی نوشہرہ میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا مطالبہ پیش کیا جنہوں نے موقع پر حل کرانے کی بھر پور یقین دھانی کرائی میٹ دی پریس میں ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، سابق ناظم اعلیٰ اشفاق احمد خان، وحید خٹک آف پلوسئی اور اکبر خٹک بھی موجود تھے، وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نوشہرہ کی ترقی کیلئے پشتون گڑھیاور خویشگی کو ملنے کیلئے، نوشہرہ کلاں اور نوشہرہ کینٹ کو ملانے کیلئے کشتی پل  کی تعمیر ائر ایجوکیشن یونیورسٹی، ٹیکنیکل یونیورسٹی، سکولز کالجز سمیت نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی میری خدمات میں شامل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور زرداری قوم کے مجرم ہیں انہوں قومی خزانے کو لوٹا ہے عمران خان نے اس ملک کی تاریخ میں پہلی بار یہ جرات کی ہے کہ ان سے یہ پوچھ گچھ کر رہے ہیں کہ قوم کا لوٹا ہوا دولت قومی خزانے میں جمع کرادو انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کی بہت بڑی خوش قسمتی ہے کہ ان کو عمران خان جیسا ایماندار، مخلص اور ترقی پسند سوچ رکھنے والا قیادت ملا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں