0

گورنر پنجاب کا ہیپاٹائٹس فری بلوچستان پروگرام شروع کرنے کا اعلان

کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے این جی اوز کے تعاون سے ہیپاٹائٹس فری بلوچستان پروگرام شروع کر نے کا اعلان کر دیا۔گورنر پنجاب چو ہدری محمدسرور نے دورہ کو ئٹہ کے دوران گورنر بلوچستان ظہور آغا اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بلوچستان کی ترقی لازم ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچ عوام کی قربانیاں قابل تحسین ہے، امن دشمنوں کے خلاف بلوچی عوام ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہے ہیں، پنجاب بڑے بھائی کے طور پر ہر وقت بلوچی عوام کے ساتھ ہے۔گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے کہا کہ ملک میں یکساں ترقی ہی وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے، صحت اور تعلیم سمیت ہر شعبے میں بلوچستان میں کام ہو رہا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں