0

تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی

تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ آئی ٹی اورجدید سائنسی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پروائیویٹ  تعلیمی ادارے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کر دا رہے ہیں۔ ان خیالات کاا ظہار معروف ماہر تعلیم، سماجی شخصیت اور سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز دوست محمد شالدا نے تھانہ میں بوسٹن کالج آف سائنسز کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفسیر فدا محمد خان، مالاکنڈ بورڈ کے سپرنٹنڈنٹ فدا جان شلمانی، ڈاکٹر عمران خان، ڈاکڑ کامران، سلمان احمد، ڈاکٹر ظہور احمد اور دیگر مقریرین نے بھی خطاب کیا اور علاقے میں اپنی نوعیت کے منفرد سائنس کالج کے قیام کو علاقے اور لوگوں کے لئے خوش آئند قرار دیا۔ ڈائریکٹرکالج سلمان احمد نے کہا کہ کالج میں طلبا و طالبات پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور پری کمپیوٹر سائنس  کی سہولت موجود ہے، جو کہ صرف اور صرف پس ماندہ علاقے کے غریب اور خواہشمند طلبا و طالبات کی ضروریات کو مد نظر رکھ کالج کھولنے کا فیصؒہ کیا ہے۔ مقریرین نے کہا کہ ترقیافتہ ممالک کا مقابلہ صرف اور صرف جدید علوم ہی کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دورمیں صحیح طریقے سے تعلیمی ادارہ چلانا  اور نونہالان قوم کی صحیح تربیت کرناعین عبادت ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں