0

سیدعلی گیلانی نے آزادی کی تحریک کی شمع روشن رکھی، اسد عمر

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی نے اپنی زندگی میں آزادی کی تحریک کی شمع روشن رکھی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی زندگی میں بھارت کی شدت پسند حکومت کے خلاف آزادی کی تحریک کی شمع روشن رکھی،ان کے انتقال کے بعد بھی بھارت سرکار ان کے پیغام کی اخلاقی قوت سے خوفزدہ ہے،ان کے خاندان کو ان کی تدفین نہیں کرنے دی اور ان کے خاندان والوں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں