0

پنج شیر میں لڑائی جاری، طالبان انابا میں پہنچ گئے

 پنج شیر (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان کی وادی پنج شیر میں طالبان جنگجووں کی پیش قدمی جاری ہے اور انابا کے علاقے میں پہنچ گئے۔اطالوی امدادی ایجنسی کے مطابق پنج شیر میں شدید لڑائی کے باوجود ہمارے آپریشن میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے۔اطالوی امدادی ایجنسی کے مطابق پنج شیر میں طالبان کے ساتھ لڑائی کے دوران کچھ زخمیوں کو انابا میں ہمارے طبی مرکز لے جایا گیا ہے۔ایڈیٹر امریکی لانگ وار جرنل کے مطابق پنج شیر میں ابھی بھی غیر یقینی صورتِ حال ہے۔ایڈیٹر امریکی لانگ وار جرنل کا مزید کہنا ہے کہ کئی اضلاع پر طالبان کے قبضے کی اطلاعات ہیں لیکن یہ تصدیق شدہ نہیں۔دوسری جانب مزاحمتی فورسز کے ترجمان علی میثم نظارے کا کہنا ہے کہ ہماری مزاحمت کبھی ناکام نہیں ہو گی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امر اللہ صالح بھی پنج شیر میں سنگین صورتِ حال سے خبردار کر چکے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں