0

بھارت نے حملہ کیا تو فضائیہ نے جانثاری سے مقابلہ کیا، ایئر وائس مارشل

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل زعیم افضل نے کہاہے کہ جب بھارت نے حملہ کیا تو پاک فضائیہ نے جانثاری سے مقابلہ کیا۔ یہ بات ایئر وائس مارشل زعیم افضل نے یومِ پاک فضائیہ کے موقع پر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ راشد منہاس نے جرات و بہادری سے ملک کے وقار اور عزت کی خاطر جان قربان کی۔ایئر وائس مارشل زعیم افضل کا مزید کہنا ہے کہ یہ قربانی ناصرف ہمارے لیے بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے بھی مثال ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیسے 27 فروری 2019 کو جواب دیا تھا، کسی بھی مشکل وقت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں