0

شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں کمی کی نوید سنادی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں 60فیصد تک کمی کی نوید سنا دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے کم خرچ والے بجلی کے پنکھے، واٹر موٹرز و دیگر آلات تیار کر لئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی سے بنے پنکھے و دیگر آلات میں بجلی کا استعمال 40سے 60فیصد کم ہوجائے گا اور بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے، جبکہ اس سے پہلے بجلی ضائع ہوتی تھی۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکنالوجی سے عوام کو مستفید کرنا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں