0

طلبہ کا بغیر ویکسینیشن کالج میں داخل ہونا منع

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سندھ میں 17 سال اور زائد عمر کے طلبہ ویکسین لگوائے بغیر کالج میں داخل نہیں ہوسکتے۔ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ اعلامیئے کے تحت 17 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبا و طالبات کو کورونا ویکسین لگوانا ضروری ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے طلبہ کالج میں داخلے کے علاوہ تحریری و عملی امتحان میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں