0

یومِ فضائیہ ملک بھر میں یومِ شہدا ء کے طور پر منایا گیا

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) یومِ فضائیہ کی مناسبت سے ملک بھر میں پاک فضائیہ کے ایئر بیسز اور تنصیبات پر یومِ شہدا ء کے طور پر منایا گیا اور اس حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا کیا گیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دن کا آغاز 1965 اور 1971 کے شہدا کے لیے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے کیا گیا، مرکزی تقریب ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سندھو نے کہا کہ ملک و قوم کے لیے جانیں قربان کرنے والے تمام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہے، کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں