0

سندھ میں صحت، تعلیم کا بجٹ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا، شہباز گل

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ میں صحت اور تعلیم کا بجٹ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا، این جی اوز کے سہارے چھوڑے گئے سندھ کا تعلیمی نظام بربادی کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ سرکار کی سرپرستی میں صحت و تعلیم کا بجٹ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا کیونکہ پیپلز پارٹی نے دہائیوں سے اندرون سندھ میں تعلیم پر کبھی توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے 52 فیصد بچے سکول سے باہر ہیں پرچی سرکار ان پر توجہ دیں کیونکہ این جی اوز کے سہارے چھوڑے گئے سندھ کا تعلیمی نظام بربادی کے دہانے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت اگر جانتے تو 15 سال سے تعلیم کی 50 سکیمیں التوا کا شکار نہ ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خواب یکساں نصاب کی شروعات پنجاب سے کر دی گئی ہیں اور پنجاب بھر میں یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ پرائمری سطح پر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکساں تعلیمی نصاب 2 اگست سے تمام پبلک، پرائیویٹ سکولز اور دینی مدارس میں نافذ العمل ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں