0

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد،لاہور،پشاور،مظفرآباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں اسلام آباداور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے تیز اور آہستہ بارش کا سلسلہ جاری  رہا۔ چکلالہ کے مقام پر سب سے زیادہ 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پی ایم ڈی 55 ملی میٹر، شمس آباد 37 ملی میٹر اور سیدپور کے مقام پر 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ترجمان واسا کے مطابق ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کے لیے خود فیلڈ میں موجود  رہیجبکہ ائیر پورٹ روڈ، کمیٹی چوک انڈر پاس، لیاقت باغ، جاوید کالونی میں ریسکیو ٹیمیں موجود رہیں۔ترجمان کے مطابق ڈھوک کھبہ، صادق آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن، جامع مسجد روڈ اور مری روڈ پر بھی ٹیمیں موجودر ہیں۔ایم ڈی واسا راولپنڈی نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری   رہا  جبکہ نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں۔ اٹک میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ پنڈ دادنخان میں طوفانی بارش سے متعدد علاقے زیر آب آگئے۔پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں بھی بارش کی جھڑی لگ گئی۔ میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری  رہا۔ بارش سے کئی علاقوں کے بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے۔نوشہرہ میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ مردان میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں