0

پاکستان، چین، روس طالبان سے معاہدے پر کام کر رہے ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران، چین اور روس متنازع معاملات پر افغان طالبان سے بات اور معاہدے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے صدر جو بائیڈن نے یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد چین ان کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش کرے گا۔جو بائیڈن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس حوالے سے فکر مند ہیں کہ چین اس گروپ کو فنڈز دے گا، جس پر امریکہ نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جس پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کے طالبان کے ساتھ حقیقی مسائل ہیں، لہذا وہ ان کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش کریں گے  جیسا کہ پاکستان، روس اور ایران  معاہدے کیلئے کام کررہے  ہیں۔ وہ سب یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اب کیا کریں ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں