0

پشاور پولیس نے آئس اور چرس سپلائی کرنے والے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور پولیس نے تھانہ رحما ن بابا کی حدود رنگ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں آئس اور چرس سپلائی کرنے والے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا عصمت خان نے گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ رحمان با با کی حدود رنگ روڈا ور ملحقہ علاقوں میں اپنے مخصوص گاہک کو آئس اورچرس سپلائی کرنے والے ملزم فضل وہاب ولد پیر احمد شاہ سکنہ بڈھ بیر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس اور600 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی داؤد خان نے منشیات فروش گل رحمان ولد فضل الرحمان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے2کلوگرام چرس برآمد کر لی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں