0

کوئی بھی شہری سماجی ترقی، امن و عامہ اور بہبود کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش نہ کرے، کمشنر بنوں ڈویژن

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ کوئی بھی شہری سماجی ترقی، امن و عامہ اور بہبود کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش نہ کرے کیونکہ معاشرے کی پرامن اور خوشحالی سے آنے والے نسلوں کا روشن مستقبل جڑا ہوا ہے۔ اسلئے جو بھی مسائل ہوں وہ نہ صرف ضلعی انتظامیہ کے علم میں لائے جائیں بلکہ اس کے قابل عمل حل کے لیے  انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں وزیر قومی اتحاد کے مشران پر مبنی ایک جرگے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں محمد زبیر خان نیازی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران شاہد, اور اسسٹنٹ کمشنر وزیر سب ڈویژن بھی موجود تھے۔کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے وزیر قومی اتحاد کی طرف سے پیش کئے گئے مسائل کو حل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر بنوں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی خستہ حالی کے وجوہات، وزیر قوم کیلئے مختص کوٹہ، بجلی اور جائیدادوں پر تنازعات کے فوری حل اور منشیات کے کاروبار کی بندش کیلئے فوری کارروائی کرتے ہوئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس موقع پر وزیر قومی اتحاد کے مشران نے  کمشنر بنوں ڈویژن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بنوں ڈویژن میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے موجودہ انتظامیہ کی مدد سے پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔اور ان کے مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری حل ممکن ہو سکے گا۔ جس کیلئے ہم ڈویژنل کمشنر بنوں کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں