0

ریفک ایجوکیشن یونٹ لوئردیر کا IMS سکول تیمرگرہ کا وزٹ، سکول طلباء کو روڈ سیفٹی سے آگاہ

لویر دیر(مانند نیوز ڈیسک) ٹریفک ایجوکیشن یونٹ لوئردیر کا IMS سکول تیمرگرہ کا وزٹ،سکول طلباء کو روڈ سیفٹی سے آگاہ کیا.اس سلسلے میں ضلعی پولیس سربراہ دیر پائین عرفان اللہ خان کے وژن کے مطابق ٹریفک قوانین آگاہی مہم کے سلسلے ٹریفک پولیس لوئردیر کے ایجوکیشن یونٹ نے IMS سکول سسٹم تیمرگرہ کیمپس کا وزٹ کیا اور سکول طلباء اور سٹاف کو روڈ سیفٹی،ٹریفک قوانین ،روڈ سائن ،لین و لائن کے متعلق آگاہی فراہم کی ،ٹریفک ضلعی انچارج انسپکٹر خان نظر خان،ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے انچارج حشمت اللہ،ٹریفک نائب انچارج Asi اختر منیر خان، ریڈر ٹریفک عرفان اللہ اور ریڈر ڈی پی او محمدفاروق نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرامد سے نہ صرف روڈ حادثات پر قابو پا سکتے ہیں بلکہ ٹریفک مسائل پر بھی کنٹرول حاصل ہوگا.انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے روڈ حادثات کی بنیادی وجہ ڈرائیور حضرات کا ٹریفک قوانین پر عمل درامد نہ کرنا ہیں.انہوں نے کہا کہ روڈ ایکسڈنٹ میں ہرسال 12 لاکھ سے زائد افراد جانبحق جبکہ پچا لاکھ افراد زخمی ہوتے ہیں.مقررین نے کہا کہ بغیر ڈرائیورنگ لائسنس اور کمسن افراد کی ڈرائیورنگ پر سختی سے پابندی ہے.اس موقع پر سکول طلباء میں ٹریفک قوانین آگاہی پیملیٹ بھی تقسیم کئے گئے.تقریب میں سکول طلباء نے ٹریفک قوانین کےآگاہی کےسلسلے تقاریر اور ڈبلیو بھی پیش کئے…

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں