0

پشاور، محرم الحرام میں بہترین ڈیوٹی ٹریفک افسران اور اہلکاروں میں انعامات تقسیم

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں چیف ٹریفک آفیسر کی سربراہی میں محرم الحرام کے دوران بہترین ڈیوٹی انجام دینے پر ٹریفک افسران اور اہلکاروں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز فضل احمد جان‘ ایس پی کینٹ ٹریفک امان اللہ‘ ایس پی سٹی  ٹریفک طاہر وزیر سمیت ڈی ایس پیز اور دیگر ٹریفک افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے محرم الحرام کے دوران بہترین ڈیوٹی انجام دینے پر اور ٹریفک پلان پر من و عن عملدرآمد کرتے ہوئے شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے پر افسران اور اہلکاروں میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کو اپنی ترجیح سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک افسران اور اہلکاروں نے محرم الحرام کے دوران جس طریقے سے ٹریفک نظام کو چلایا اس پر افسران اور اہلکاروں کو داد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ٹریفک ڈائیورژن کئے گئے تھے جبکہ تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیا گیا تھا جس کے باعث محرم الحرام کے دوران شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں