0

عمران خان نے قوم کوجھوٹے وعدوں سے ورغلایا،حیدرہوتی

عوامی (مانند نیوز ڈیسک )نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے تین سال قبل اس قوم کو جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں کے زریعے ورغلا کر ان سے نہ صرف ووٹ لیا بلکہ قوم کے مستقبل کو داو پر لگا دیا اپنے آپ کو خوددار اور پاکستان کی ہر بیماری کا علاج قرار دینے والے آج  آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں پی ٹی آئی کے وزراء اقتدار کے نشے میں اتنے حواس باختہ ہو گئے ہیں کہ ان کو خیبر پختونخواہ میں غریب، بیروزگاری اور پسماندگی نظر نہیں آتی 12ستمبر کو ہونے والے کینٹ بورڈ انتخابات کے دن رسالپور، اور نوشہرہ کینٹ کے عوام جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعرے لگانے والوں کو نہ مسترد کر دیں  بلکہ اپنے ووٹ کی حفاظت یقینی بناکر اپنے قیمتی ووٹ کو چوری ہونے سے بھی بچائیں  ان خیالات کا اظہار انہوں نے رسالپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر جمال خان خٹک، جنرل سیکرٹری انجینئر حامد علی خان، تحصیل نوشہرہ کے صدر زاہد خان، پی کے 63کے سابق امیدوار میاں وجاہت کاکاخیل بھی موجود تھے امیر حیدر خان ہوتی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018کے انتخابات میں عمران خان اور ان کے ساتھی انتخابی جلسوں میں کہا کرتے تھے کہ پی ٹی آئی کے پاس اس ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی ایک جامعہ منصوبہ بندی ہے لیکن اقتدار ملتے ہیں نہ منصوبہ بندی ہے اور نہ وہ منصوبہ ساز نظر آتے ہیں المیہ یہ ہے کہ تین سالوں میں کئی وزیر خزانہ تبدیل کر دئیے گئے کہاں گیا وہ معیشت کا ارسطوجو کہا کرتے تھے کہ ہم ساری معیشت ٹھیک کر دئیں گے، انہوں نے کہا کہ قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی سے چھٹکارا دلانے والوں نے تو صرف تین سال میں ریکارڈ 14000ارب روپے قرضہ لیا یہ آئی ایم ایف سے غلامی سے چھٹکارے کا کونسا طریقہ ہے یہ تو چھٹکارا نہیں بلکہ غلامی کی ایک نیا انداز ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے نہ تو غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے کچھ نہیں کیا اگر کیا ہے تو صرف اپنے لئے کیا ہے کیونکہ مہنگائی ختم نہیں ہوئی بڑھ گئی ہے، بیروز گاری میں اضافہ ہوا ہے غریب کے مسائل حل ہونے کی بجائے زیادہ ہو رہے ہیں اس بات سے ثابت ہورہا ہے کہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں بلکہ اقرباء پروری میں لگے ہوئے ہیں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں