0

موجودہ حکمرانوں نے قوم کو ریلیف نہیں، تکلیف دی،شہباز شریف

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف نے ایک ہفتے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے  کہ  موجودہ حکمرانوں نے قوم کو ریلیف نہیں، تکلیف دی، ایک ہفتے میں کھانے پینے اور روزمرہ اشیاکی 24 قیمتوں میں 23 فیصد اضافہ عوام سے ظلم، زیادتی اور بدترین استحصال ہے۔ ان خیالات کااظہار شہبازشریف نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شہباز شریف  نے کہا کہ بجلی گذشتہ سال کے مقابلے میں 47 فیصد اورایل پی جی 46 فیصد مہنگی ہوئی جو حکومتی نااہلی اور کرپشن کا شاخسانہ ہے،جوتے 33 فیصد مہنگے ہونے کا مطلب ہے کہ حکمران قوم کے پیر ننگے کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ یہ ظلم کی حکومت ہے جو چل نہیں سکتی۔ شہباز شریف نے کہا کہ جس حکومت میں غریب کا چولہا نہ جلے، وہ نہیں چل سکتی، تین سال میں موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ظلم سے عوام کی صرف چیخیں نکلوائی ہیں ۔ موجودہ حکمرانوں نے قوم کو کوئی ریلیف نہیں، صرف تکلیف دی ہے۔ ZS

#/S

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں